عقیق ایک خوبصورت پتھر ہے اس کی اقسام اور کچھ دیگر معلومات

عقیق دیگر پتھروں کی طرح ایک خوبصورت پتھر ہے۔جسے برتنوں اور دیگر آرائشی چیزوں میں جڑاؤ کے طور پہ استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اسے آرائشی طور پہ انگوٹھیوں اور دیگر زیورات میں استعمال بھی کیا جاتا ہے۔اس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں ان میں بعض تو اس قدر خوبصورت ہوتی ہیں کہ دیکھنے والے کی حیرت دنگ راہ جاتی ہے۔اس پتھر کا کشتہ دوائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے طبی فوائد آپ کو کوئی حکیم ہی بتا سکتا ہے۔

بہت سے لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اس کو پہننے کی فلاں فلاں برکات اور فلاں فلاں فوائد ہیں۔اور اس حوالہ سے کچھ من گھڑت حدیثیں بھی جناب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب منسوب کرتے ہیں۔یاد رکھئے کہ یہ پتھر کسی کو کوئی فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور نہ ہی نقصان کیوں کہ نفع اور نقصان کی مالک صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے۔اس لئے ایسے پتھروں کو اس عقیدہ کے ساتھ پہننا کہ اس کا فلاں فائدہ ہوگا کسی بھی مسلمان کے لئے جائز نہیں ہے۔اس حوالہ سے مزید تفصیل جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

 
عقیق کی چند اقسام
۱۔عقیق سلیمانی:۔ اس میں گولائی کی شکل میں نشان ہوتے ہیں۔
۲۔ یمنی عقیق:۔ اس کی رنگت بکرے کے جگر کے مشابہ ہوتی ہے، عقیق کی یہ سب سے اعلٰی قسم ہے۔
۳۔ ڈوری دار عقیق:۔ اس پر مختلف انداز کی دھاریاں ہوتی ہیں۔
۴۔ ایمے تھیسٹ:۔ اس میں ربن عقیق کے مرکب ٹکڑے ہوتے ہیں۔
۵۔ صاف وشفاف:۔ بالکل صاف وشفاف بلوریں آئینے کی مانند
۶۔ ماس اگیٹ:۔ یہ بھورے زرد رنگ کا ہوتا ہے، اس میں سرخی مائل سنگ یشم اور کالسڈونی کی دھاریاں ہوتی ہیں۔
۷۔ چشمی عقیق:۔ اس کی شکل آنکھ کی مانند ہوتی ہے
۸۔ عقیق شجری:۔ اس میں درخت کی شاخوں مانند ریشے نظر آتے ہیں۔
۹۔ ریشمی فیتہ:۔ اس عقیق کو کہتے ہیں جن میں جداجدا رنگوں کے طبقے ہوں اورایک دوسرے کو قطع کرتے ہوں۔
۱۰۔ فارٹی فی کیشن:۔ اس میں بھیکہم اور ایمے تھیسٹ کے ٹکڑے دھاریوں کی صورت میں نظر آتے ہیں۔
۱۱۔ پلاسما:۔ یہ سبزی مائل سیاہ رنگ کا نیم شفاف ہوتا ہے اور اس میں سفید اور زرد داغ ہوتے ہیں۔
۱۲۔ ذوطبقاتی:۔ اس میں ابرق کی مانند پرت دکھائی دیتے ہیں۔
۱۳۔ قوسِ قزح:۔ اس میں قوس قزح کی مانندملی جلی دھاریاں ہوتی ہیں۔
۱۴۔ سرخ اور جگری:۔ اس کی اندرونی رنگت بیرونی کی نسبت زیادہ سرخ ہوتی ہے۔
۱۵۔گول عقیق:۔ اس میں گول دھاریاں ہوتی ہیں
۱۶۔ ساروآنکس عقیق
۱۷۔مشرقی عقیق:۔اعلی قسم کے عقیق کو کہتے ہیں
۱۸۔مغربی عقیق:۔کم درجہ کے عقیق کو کہتے ہیں
۱۹۔ابقی:۔ جو کچھ سفیدی مائل اور کچھ سیاہی مائل ہو
۲۰۔صقاق:۔ جو صاف وشفاف نہ ہو بل کہ ذرا سا دھندلاہو۔