اب اے ٹی ایم مشین سے سونا خریدنا بھی ممکن ہے

سونا بیچنے والی اے ٹی ایم مشین ابوظہبی کے امارت پیلس ہوٹل میں نصب کی گئی ہے ، جہاں شاہی خاندان اور دنیا کے متمول افراد ٹھہرتے ہیں۔ گولڈ مشین ایک جرمن بزنس مین تھامس گزلرکی تخلیق ہے جو ایک عرب تاجر کے تعاون سے لگائی گئی ہے ۔ مشین کی تنصیب کے بعد وہاں موجود لوگوں نے اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس مشین سے دس گرام کے گولڈ بار اور مختلف ڈیزائینوں کے سونے کے سکے خریدے جاسکتے ہیں۔ سونا خریدنے کے لیے اماراتی درہم مشین میں ڈال کر سونا حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی خریداری ممکن بنادی جائے گی۔ مشین میں جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کا سونا فروخت کیا جاتا ہے اورمنی بیک گارنٹی بھی دی گئی ہے، یعنی پسند نہ آنے پر دس روز کے اندر مشین سے لیا گیا سونا واپس کیا جاسکتا ہے۔