بچوں کو ہاتھوں میں پہنائے جانے والے کنگن

پاکستان میں  بچوں کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی چاندی یا سونے کے بنے کنگن(جنہیں کڑے بھی کہا جاتا ہے) پہنائے جاتے ہیں جن کے کئی ایک نمونے ہیں لیکن زیر نظر نمونہ سب سے زیادہ مقبول ہے اس میں چھوٹی چھوٹی گھنگریاں لگی ہوتی ہیں جب بچہ ہاتھ ہلاتا ہے تو ان سے ایک سریلی سی جھنکار کی آواز نکلتی ہے جسے سن کر بچے بہت خوش ہوتے ہیں یہ پنجاب کے روایتی اور ہمارے خصوصی زیورات میں شامل ہیں-چاندی میں تین سے چار تولہ اور سونا میں پانچ سے آٹھ تو لہ میں تیار ہوجاتے ہیں۔گاہکوں کے علاوہ جیولرز حضرات بھی ہول سیل ریٹ میں تیار کروا سکتے ہیں۔