پاکستانی جیولری کی ایکسپورٹ ایک ارب 14 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی


رواں مالی سال جیولری کی ایکسپورٹ ایک ارب چودہ کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔ پینتیس لاکھ ڈالر مالیت کے پتھر بھی برآمد کئے گئے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک جیولری کی برآمدات میں چھہتر فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں چونسھ کروڑ ڈالر مالیت کی جیولری برآمد کی گئی تاہم اپریل کے ماہ میں جیولری کی ایکسپورٹ محض تین کروڑ پچپن لاکھ ڈالر پر محدود رہی۔