قصوری بالیوں کی ایک دلفریب قسم

پنجاب میں شائد ہی کوئی زیور کا ذوق رکھنے والی خاتون قصوری بالیوں کے بارے میں نہ جانتی ہو-"قصوری بالی" ایک روائتی زیور ہے جس کے سینکڑوں مختلف نمونے بنائے جاتے ہیں انہی میں سے ہی ایک زیر نظر نمونہ ہے یہ عموما سونے میں ہی بنائے جاتے ہیں دور قدیم کی طرح دور جدید میں بھی اس میں مانگ میں کوئی کمی نہیں آئی۔یاد رہے کہ قصوری بالیاں پاکستان کے شہر "قصور" کی نسبت سے معروف ہیں