بھارتی صنعتی تنظیم ورلڈ گولڈ کونسل کے اندازوں کے مطابق بھارت کے مندروں میں چڑھاوے کے طور پر عطیہ کیے جانے والے سونے کی مقدار بڑھ کر دو ہزار ٹن تک پہنچ چکی ہے۔ جنوبی بھارتی وِشنو مندر پدمانابھاسوامی کو سب سے زیادہ دولت مند خیال کیا جاتا ہے۔ 2011ء میں اس مندر کے زیر زمین چیمبرز سے تقریباً بیس ارب ڈالر کے برابر مالیت کا سونا اور ہیرے جواہرات دریافت ہوئے تھے۔