بیت المقدس: اسرائیل کے ماہرین آثار قدیمہ نے مقبوضہ بیت المقدس سے سونے اور چاندی کے زیورات اور سکے دریافت کرلئے۔ اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق سکے اور زیورات بیت المقدس اولڈ سٹی کے دیوار کی کھدائی سے ملے جنہیں جلد ہی نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ماہرین کے مطابق نوادرات کا تعلق بازنطینی عہد سے ہے تمام زیوارت اور سکے عمدہ حالت میں ہے اور ان کی چمک دمک دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے برآمد کئے گئے سکوں کی تعداد چھتیس ہے۔