راجھستانی بالیوں کا شمار برصغیر پاک و ہند کے قدیمی زیورات میں ہوتا ہے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اب بھی یہ ایک مقبول زیور ہے جسے سونا اور چاندی دونوں دھاتوں میں بنایا جاتا ہے۔زمانہ قدیم میں اس میں دستی مینہ کاری والے ٹھوس گولے بنائے جاتے تھے۔لیکن اب یہ جگہ پتھر کے موتیوں نے سنبھال لی ہے۔