ہم سنہ 1935 سے احمددین گولڈ سمتھ کے نام سے سونا و چاندی کے زیورات کی تیاری اور خرید و فروخت کا کام کررہے ہیں دہائیوں کے اس سفر میں بہت سے نشیب و فراز آئے لیکن ہر بار ہمارے عزم اور خدمت کے تسلسل کو مزید دوام بخشتے رہے۔ہمارے کاریگر کوئی عرف عام کاریگر نہیں بلکہ بے جان دھاتوں کو دیدہ زیبی کی روح پھونکنے والے فنکار ہیں وقت کی جدت کے ساتھ ساتھ ہم نے بھی مسلسل اپنے اس ہنر کو زمانے سے ہم آہنگ رکھنے کی کوشش کی ہے۔

ٹھپے والے پولے زیورات ہوں یا ڈیمس اور باجرہ گھاٹ زیورات ہوں، نگر ڈائی کے پترے والے زیورات ہوں یا پھر گلی گولی والے فریم والے زیورات ہوں، مدراسی زیورات ہوں یا کاسٹنگ کے زیورات ہوں، آری کے دستی کام والے زیورات ہوں یا جھال والے زیورات ہوں، قدیم روائتی زیورات ہوں یا پھر جدید انڈین، دبئی ار ترک سٹائل کے زیورات ہوں، سنگاپوری زیورات ہوں یا ٹھپہ ڈائی کے زیورات ہوں یا پھر دور جدید کی ٹیکنالوجی آرپی اور کیم کیڈ کمپیوٹرائزڈ ڈیزائن کے زیورات ہوں ہمارے فن اور کاریگری کا حصہ ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ علاقہ بھر میں ہمارا نام ایک نفیس، فنکار اور دیانتدار سنار کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

ہمارا شاندار ماضی ہمارے روشن مستقبل کا آئنیہ دار ہے۔ ان شاءاللہ
(ادارہ)